سرینگر(خصوصی رپورٹ)21 جنوری 1990 کو مقبوضہ کشمیر میں پیش آنے والا سانحہ گاکدل پل کشمیری تاریخ کےالمناک اور خونی واقعات میں شمار ہوتا ہے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وادی کشمیر میں 1989 کے اواخر سے ایک وسیع مگر پرامن عوامی تحریک جاری تھی۔رپورٹس کے مطابق 19 جنوری 1990 کے بعد وادی میں انتظامی ڈھانچے کو سخت سکیورٹی اقدامات میں بدل دیا گیا، کرفیو نافذ ہوا اور شہری آزادیوں پر شدید پابندیاں عائد کی گئیں۔ انہی حالات کے تناظر میں 21 جنوری کو سری نگر میں ہزاروں نہتے شہری پرامن جلوس کی صورت میں سڑکوں پر نکلے