لاہور، ٹریفک پولیس 14 فروری سے نیا یونیفارم پہنے گی

      پہلے مرحلے میں لاہور میں ٹریفک پولیس کا یونیفارم تبدیل کیا گیا ہے
   دوسرے میں فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان اور راولپنڈی کی باری آئے گی 
 الیکٹرک پیٹرولنگ گاڑیوں کا بھی آغاز ، سیف سٹیز اتھارٹی سے منسلک ہوں گی
لاہور(کرائم رپورٹر ) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی منظوری کے بعد  ٹریفک وارڈنز 14 فروری سے نیا یونیفارم پہنیں گے اور پہلے مرحلے میں صرف لاہور میں ٹریفک پولیس کا یونیفارم تبدیل کیا گیا ہے۔اس ضمن میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق دوسرے مرحلے میں فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان اور راولپنڈی ڈسٹرکٹ میں بھی ٹریفک پولیس کا یونیفارم تبدیل ہو گا جب کہ تیسرے مرحلے میں دیگر اضلاع میں ٹریفک پولیس کا یونیفارم تبدیل کیا جائے گا۔نوٹیفکیشن کے مطابق الیکٹرک پیٹرولنگ گاڑیوں کا آغاز بھی کیا جائے گا جو سیف سٹیز اتھارٹی سے منسلک ہوں گی، الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال سے پیٹرول کی لاکھوں روپے کی بچت ہوگی۔