رکن قومی اسمبلی فرحان چشتی الیکٹرانک فراڈ کا شکار

اسلام آباد میں موجود تھا سم کراچی میں استعمال کی گئی: فرحان چشتی
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی فرحان چشتی نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں انکشاف کیا ہے کہ وہ الیکٹرانک فراڈ کا شکار ہو گئے۔ذرائع کے مطابق فرحان چشتی کے مطابق واقعے کے وقت وہ اسلام آباد میں موجود تھے، تاہم ان کی موبائل سم کراچی میں استعمال کی گئی، جس کے ذریعے ان کے بینک اکانٹ سے رقم بھی نکلوا لی گئی۔فرحان چشتی نے سوال اٹھایا کہ اگر کسی رکن اسمبلی کی موبائل سم سے کوئی غیر قانونی سرگرمی ہو جائے تو اس کی ذمہ داری کس پر عائد ہوتی ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ معاملے کی مکمل تحقیقات کے لیے این سی سی اے آئی سے انکوائری کرائی جائے