اجمیر شریف (آئی این پی) عظیم صوفی بزرگ خواجہ معین الدین چشتی کے 814 ویں عرس کی تقریبات بھارت کے شہر اجمیر میں جاری ہیں۔بھارتی ریاست راجستھان کے شہر اجمیر میں واقع عظیم صوفی بزرگ خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ شریف پربھارت کے مختلف حصوں سے زائرین کی بڑی تعداد نے حاضری دی ۔بھارتی میڈیاکے مطابق اجمیر شہر میں اس وقت 30 ہزار سے زائد زائرین قیام پذیر ہیں۔