ِ بحرین کا یہ فیصلہ امن منصوبے پر مکمل عمل درآمد کی حمایت کے عزم کی عکاسی کرتا ہے
مانامہ(آئی این پی)متحدہ عرب امارات کے بعد بحرین نے بھی غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی امریکی دعوت قبول کرلی۔بحرینی وزارت خارجہ کے مطابق امریکا نے غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت دی جسے شاہِ بحرین حماد بن عیسی آل خلیفہ نے قبول کر لیا ۔وزارتِ خارجہ کے مطابق مملکتِ بحرین کا یہ فیصلہ غزہ کے لیے صدر ٹرمپ کے 20 نکاتی امن منصوبے پر مکمل عمل درآمد کی حمایت کے عزم کی عکاسی کرتا ہے، کیونکہ یہ منصوبہ فلسطینی عوام کے جائز حقوق کے تحفظ کے لیے نہایت اہم ہے۔بحرینی وزارت خارجہ کا کہناہے کہ امید ہے بورڈ آف پیس اپنے مقاصد حاصل کرے گا، جن میں تعاون کا فروغ، استحکام کی حمایت، اور سب کے لیے ترقی و خوشحالی کا حصول شامل ہے