اردن، یونان، قبرص، پاکستان، ہنگری، بھارت، کینیڈا، ترکیہ، مصر، پیراگوئے، ارجنٹائن اور البانیہ شامل
واشنگٹن (آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امن بورڈ منصوبے میں شمولیت کے لیے کئی ممالک کو دعوت دی گئی ہے جن میں سے کچھ ممالک نے دعوت موصول ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اب تک 12 ممالک نے امن بورڈ منصوبے میں شمولیت کے لیے دعوت نامہ موصول ہونے کی تصدیق کی ہے۔رپورٹ میں مزید بتایا ہے کہ اب تک اردن، یونان، قبرص، پاکستان، ہنگری، بھارت، کینیڈا، ترکیہ، مصر، پیراگوئے، ارجنٹائن اور البانیہ نے ٹرمپ کے امن بورڈ منصوبے میں شمولیت کی دعوت موصول ہونے کی تصدیق کی ہے۔