لاہور (یواین پی)اسلامی ترقیاتی بنک کے ایک اعلی سطحی وفد نے مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا دورہ کیا اور پراجیکٹس پر جاری تعمیراتی کاموں کا مشاہدہ کیا۔ تین رکنی وفد کی قیادت اسلامی ترقیاتی بنک کے نائب صدر (آپریشنز )ڈاکٹر رامی محمود احمد کر رہے تھے۔ دورے کے دوران وفد نے پراجیکٹ کی تمام تعمیراتی سائٹس کا تفصیلی معائنہ کیا۔ واپڈا کے اعلی حکام، کنٹریکٹرز اور کنسلٹنٹس کے ماہرین نے وفد کو منصوبے کے تکنیکی پہلوں سے آگاہ کیا