قانون سازی ، معلومات دینے میں سینیٹ کی ویب سائٹ آگے

 سینیٹ ویب سائٹ 69، پنجاب اسمبلی 64، قومی اسمبلی نے 61فیصد عمل کیا
 ویب سائٹس کی شفافیت بڑھانے کیلئے مزید اصلاحات ضروری ،فافن رپورٹ 
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)پارلیمانی شفافیت پرفری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک کی نئی جائزہ رپورٹ جاری کردی گئی،رپورٹ کو بین الپارلیمانی تنظیم کے فریم ورک کومدنظر رکھ مرتب کیاگیا۔ فافن رپورٹ میں سینیٹ،قومی اسمبلی اورچاروں صوبائی اسمبلیوں کی ویب سائٹس کا جائزہ لیا گیا، آئی پی یومعیارپر سینیٹ ویب سائٹ نے سب سے زیادہ یعنی 69 فیصد عمل کیا،پنجاب اسمبلی نے 64 فیصد،قومی اسمبلی نے 61 فیصد عمل کیا۔فافن جائزہ رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی نے51 فیصد،سندھ اسمبلی نے 40 فیصد،بلوچستان اسمبلی نے 38 فیصد عمل کیا،یہ عدم مطابقت سیاسی پولرائزیشن ماحول میں غلط معلومات کے خطرات بڑھاتی ہیں،اپ ڈیٹ معلومات کیلئے پارلیمانی ویب سائٹ متحرک مرکز کے طور پر ابھریں۔پارلیمانی ویب سائٹس کی شفافیت،افادیت بڑھانے کیلئے مزید اصلاحات ضروری ہیں، ایسی اصلاحات سے پارلیمانی عمل اور جمہوریت کیخلاف ڈس انفارمیشن بھی رکے گی۔