مسجد کے غلے سے پیسے چراتے کرنٹ لگنے سے چور ہلاک

 نواحی گا ئوں جودھ سنگھ میں مرنے والے شخص کی شناخت تنویر کے نام سے ہوئی جو نشئی لگتا ہے 
پتوکی (خصوصی رپورٹ)پتوکی کے نواحی گا ئوں جودھ سنگھ میں قبرستان کے قریب مسجد کے غلے سے پیسے چوری کرتے کرنٹ لگنے سے مبینہ چور ہلاک ہوگیا۔ مرنے والے شخص کی شناخت تنویر کے نام سے ہوئی جو نشئی لگتا ہے۔ اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کر دی۔