ہیوسٹن کراچی سسٹر سٹی کے صدر اور پاکستانی کمیونٹی کے رہنما سعید شیخ نے امریکی صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ کو حلف برداری پر مبارکباد پیش کی۔
اپنے پیغام میں سعید شیخ نے کہا کہ ٹرمپ پاکستان اور امریکا کے تعلقات کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے اور عالمی امن کی کوششوں، خاص طور پر غزہ میں، میں بھی فعال کردار ادا کریں گے۔انہوں نے ٹرمپ کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی مدتِ صدارت میں دنیا میں امن اور اتحاد بڑھے گا اور امریکا کی معیشت بھی ترقی کرے گی۔سعید شیخ نے پاک امریکا تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ ٹرمپ کی قیادت میں یہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ کی پالیسیاں دونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے اور باہمی خوشحالی کے فروغ میں معاون ثابت ہوں گی۔شیخ نے امید ظاہر کی کہ ٹرمپ کی قیادت عالمی سطح پر امن، استحکام اور ترقی کے لیے معاون ثابت ہو گی۔