گہرے اختلافات اور عالمی سیاست کی پیچیدگیاں ان کیلئے بڑا امتحان بنی ہوئی ہیں:برطانوی اخبارکی رپورٹ
لندن (آن لائن) پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر ایک فعال اور غیر روایتی کردار کے ساتھ امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدہ تعلقات میں بہتری لانے اور امن مذاکرات کو بچانے کی کوششوں میں نمایاں طور پر سامنے آئے ہیں، تاہم گہرے اختلافات اور عالمی سیاست کی پیچیدگیاں ان کے لیے بڑا امتحان بنی ہوئی ہیں۔ برطانوی اخبار فنانشنل ٹائمز میں شائع رپورٹ کے مطابق 2 مرتبہ انٹیلیجنس اداروں کی قیادت کرنے والے پاکستان کے آرمی چیف عاصم منیر نے امریکا اور ایران کے درمیان طویل عرصے سے تعطل کا شکار مذاکرات کو بحال کرنے کے لیے ایک غیر معمولی اور نمایاں حکمت عملی اختیار کی ہے۔ رواں ماہ دونوں حریف ممالک کے درمیان کئی دہائیوں کی اہم ترین ملاقات کی صدارت کرنے کے بعد وہ چند روز تک تہران میں مقیم رہے جہاں انہوں نے ایرانی سیاسی و عسکری قیادت سمیت پاسدارانِ انقلاب سے بھی رابطے کیے۔اس دوران وہ مسلسل وائٹ ہاؤس سے بھی رابطے میں رہے۔