واشنگٹن( آئی این پی )فنانشل ٹائمز کے مطابق امریکہ ایران میں ہتھیاروں کا کئی سال کا ذخیرہ استعمال کرچکا، ٹوماہاک جیسے مہنگے میزائلوں کے ذخائر تیزی سے کم ہورہے ہیں۔اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں اسلحے کے ذخائر، جنگ کے بڑھتے اخراجات پر تشویش ہے، پینٹاگون اضافی 50 ارب ڈالرکی فنڈنگ کی درخواست کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، جس سے امریکی کانگریس میں ایک بڑا سیاسی تنازع کھڑا ہونے کا امکان ہے