سوتیلے بیٹے کے قتل کا الزام:154کلو وزن رکھنے والی خاتون کو 6 سال قید کی سزا

  واشنگٹن (آئی این پی )امریکا میں 154کلوگرام وزن رکھنے والی خاتون نے اپنے 10سالہ بیٹے کے اوپر بیٹھ کر اسے جان سے مار دیا جس پر اسے سزا سنا دی گئی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ گذشتہ برس اپریل میں پیش آیا جب امریکی ریاست انڈیانا کی رہائشی خاتون جینیفر لی ولسن اپنے 10سالہ سوتیلے بیٹے کے اوپر تقریباً 5منٹ تک بیٹھی رہی جس کے باعث بچہ دم توڑ گیا۔ خاتون کو لاپرواہی دکھانے پر قصوروار پایا گیا۔رپورٹ کے مطابق سینئر جج نے جینیفر ولسن کو زیادہ سے زیادہ 6 سال قید کی سزا کا حکم دیا۔ ٹائمز آف نارتھ ویسٹ انڈیانا کے مطابق خاتون کی سزا کے آخری سال کو معطل کر دیا گیا ہے، یعنی ولسن اپنی سزا کا آخری سال پروبیشن پر گزار سکتی ہیں۔