منگولیا میں سونے کے نئے ذخائر دریافت

     بیجنگ (آئی این پی )چین کے خود مختار خطے منگولیا میں 168میٹرک ٹن سونے کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔چین کی وزارت قدرتی وسائل کے ادارہ چائنا جیولوجیکل سروے کے اعلان کے مطابق اندرون منگولیا صوبہ گنسو اور ہیلونگ جیانگ سے سونے کے نئے وسیع ذخائر کی دریافت ہوئی ہے ،جن میں صوبہ گنسو کے مائننگ ایریا اینبالی نارتھ سے 102.4ٹن اور ہیڈامنگائو مائننگ ایریا سے 41.3ٹن جبکہ صوبہ ہیلونگ جیانگ کے مائننگ ایریا بائوشنگ گائو سے 24.3 ٹن سونے کے ذخائر کی دریافت شامل ہے ۔