چاغی میں تانبے اور سونے کے ذخائر دریافت

 اسلام آباد(آئی این پی ) نیشنل ریسورسز لمیٹڈ نے چاغی میں تانبے اور سونے کے ذخائر کی دریافت کا اعلان کر دیا۔چیئرمین نیشنل ریسورسز لمیٹڈ محمد علی ٹبہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ این آر ایل اب تک 13 ڈائمنڈ ڈرل ہولز مکمل کرچکی ہے۔ تمام ڈرل ہولز میں معدنیات کے ذخائر کا پتا چلا ہے۔انہوں نے کہا کہ آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ جبکہ قومی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو پراجیکٹ میں شامل کرنے کا ارادہ ہے۔