برطانیہ:ناز شاہ کو الیکشن میں ہراساں کرنے والے شخص کو سزا

 لندن(آئی این پی )بریڈ فورڈ سے رکن پارلیمنٹ ناز شاہ کو الیکشن کے دوران ہراساں کرنے والے شخص کو سزا سنادی گئی۔ناز شاہ کو ہراساں کرنے پر ناہید خان کو 12ہفتے قید کی سزا، 12ماہ کے لیے معطل کر دیا گیا، ناہید خان کو 200گھنٹے بغیر معاوضہ کام اور 300پائونڈ ہرجانہ بھی ادا کرنا ہو گا۔46سالہ ناہید خان پر 12جون کو الیکشن مہم کے دوران برٹش پاکستانی ناز شاہ کو ہراساں، دھمکیاں دینے اور توہین آمیز الفاظ استعمال کرنے کا الزام تھا۔فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے نازشاہ نے کہا ہے کہ ہراساں کرنے کا عمل جمہوریت کے لیے نقصان دہ ہے۔