روسی صدر کی امریکی ہم منصب کو گذشتہ بیانات کے تناظر میں آگے بڑھنے کی دعوت

 ماسکو (آئی این پی )رو س کے صدر ولادی میر پیوٹن نے امریکی ہم منصب کو گذشتہ بیانات کے تناظر میں آگے بڑھنے کی دعوت دیدی۔روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہوں، روس ڈونلڈ ٹرمپ کی براہ راست رابطوں کی خواہش کا خیر مقدم کرتا ہے، روس یوکرین کے ساتھ پائیدار امن چاہتا ہے لیکن قومی مفاد کی خاطر جنگ جاری رہے گی۔ولادی میر پیوٹن نے مزید کہا کہ تیسری عالمی جنگ سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ ٹرمپ سے اتفاق کیا جائے۔