لندن(آئی این پی ) 10سالہ سارہ شریف قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سالیسٹر جنرل نے سارہ شریف کے قاتل والد عرفان شریف کی سزا میں اضافے کیلئے کورٹ آف اپیل سے رجوع کرلیا۔سالیسٹر جنرل کا کہنا ہے کہ سارہ شریف کو ناقابل تصور درد، پریشانی اور بے چینی سے گزرنا پڑا، عرفان شریف کو غیر معمولی طور پر نرم سزا سنائی گئی ہے۔ کورٹ آف اپیل کی عدالت اب فیصلہ کرے گی کہ کیا سزا میں اضافہ کیا جائے یا نہیں۔