سارہ شریف قتل کیس: عمر قید بھگتنے والے والدین کی سزا کیخلاف اپیل دائر

لندن(آئی این پی)برطانیہ میں اپنی 10سالہ بیٹی سارہ شریف کے قتل کے جرم میں عمر قید بھگتنے والے والدین نے سزا کے خلاف اپیل دائر کر دی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عرفان شریف اور بینش بتول کی اپیلوں کی سماعت کے لیے ابھی تاریخ مقرر نہیں کی گئی ہے۔ سارہ شریف قتل کیس میں مقتول بچی کے والد عرفان شریف کو کم از کم 40برس اور سوتیلی والدہ کو کم از کم 33برس کی سزا سنائی گئی تھی۔