وفاقی بیورو کریسی میں اعلی سطح پر تقرر و تبادلے

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی بیورو کریسی میں اعلی سطح پر تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں اور گریڈ20کے عارف کریم کو وزارت موسمیاتی تبدیلی،نیازمحمد خان کو نیشنل فوڈ سیکیورٹی اورناصرہ بتول جعفری کابینہ ڈویژن میںجوائنٹ سیکرٹری تعینات کردیا گیا ہے۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقررو تبادلوں کے نوٹیفیکیشن جاری کردئیے ہیں ۔ تقرری کے منتظر گریڈ 20 کے نیاز محمد خان جوائنٹ سیکرٹری نیشنل فوڈ سیکیورٹی تعینات کیا گیا ہے ۔جبکہ سیکرٹریٹ گروپ گریڈ 20 کی ناصرہ بتول جعفری جوائنٹ سیکرٹری کابینہ ڈویژن تعینات کیا گیا ہے ۔