لکی مروت: بی ڈی ایس کی کامیاب کارروائی، تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام

لکی مروت: بی ڈی ایس کی کامیاب کارروائی، تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام

خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں بم ڈسپوزل اسکواڈ (بی ڈی ایس) نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق، مین روڈ پر سڑک کے نیچے نصب 45 کلو وزنی تین منسلک آئی ای ڈی بم برآمد کیے گئے، جنہیں بم ڈسپوزل اسکواڈ نے کامیابی سے ناکارہ بنا دیا۔حکام کا کہنا ہے کہ اگر یہ دھماکہ خیز مواد پھٹ جاتا تو بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہو سکتا تھا۔ پولیس نے علاقے کو کلیئر کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔