سیکیورٹی فورسز کی لکی مروت میں کامیاب کارروائی، دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ

سیکیورٹی فورسز کی لکی مروت میں کامیاب کارروائی، دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ

سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران متعدد دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ کر دیے، جبکہ کارروائی میں کئی دہشت گرد ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا میں انسدادِ دہشت گردی کی کارروائیاں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر جاری ہیں۔ لکی مروت میں ہونے والے حالیہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے کئی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی میں متعدد دہشت گرد مارے گئے، جبکہ ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران کئی دہشت گرد زخمی بھی ہوئے، تاہم ان کی حتمی تعداد کے بارے میں تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا گیا اور مقامی آبادی کو کسی قسم کا نقصان نہ پہنچنے کے لیے تمام ضروری احتیاطی اقدامات کیے گئے۔سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے خاتمے اور پائیدار امن کے قیام تک ایسے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری رہیں گے۔