بلیو لائن میٹرو ٹرین انڈر گراونڈ بنانے کا فیصلہ

بلیو لائن میٹرو ٹرین 27 کلومیٹر طویل ہوگی، جو ویلنشیا ٹاون سے شروع ہو کر بابو صابو چوک پر اختتام پذیر ہوگی

لاہور ( کرائم رپورٹر )لاہور میں ٹریفک کے بڑھتے ہوئے مسائل کو دیکھتے ہوئے حکومت پنجاب نے ایک اور بڑے ماس ٹرانزٹ منصوبے کا اعلان کر دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے بلیو لائن میٹرو ٹرین کو مکمل انڈر گراونڈ بنانے کا فیصلہ کیا ہے، اور فزیبلٹی رپورٹ پر کام تیزی سے جاری ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے وزیر ٹرانسپورٹ کو ہدایت دی ہے کہ فزیبلٹیاور ڈیزائن ورک جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ لاگت اور دیگر تفصیلات واضح ہو سکیں۔مجوزہ بلیو لائن میٹرو ٹرین 27 کلومیٹر طویل ہوگی، جو ویلنشیا ٹاون سے شروع ہو کر بابو صابو چوک پر اختتام پذیر ہوگی۔ یہ منصوبہ جوہر ٹاون، فیصل ٹاون، گارڈن ٹاون، کلمہ چوک، گلبرگ، جیل روڈ، فیروزپور روڈ، وحدت روڈ اور علامہ ٹاون جیسے اہم علاقوں سے گزرے گا۔اس جدید میٹرو سسٹم کے ذریعے یومیہ 2 لاکھ 50 ہزار سے زائد مسافر آرام دہ اور تیز ترین سفری سہولت حاصل کر سکیں گے۔ منصوبے کے لیے جدید ہیوی مشینری استعمال کی جائے گی، جو روزانہ 6 میٹر تک ٹنل کھودنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔