لاہور (خصوصی رپورٹ)ندا صالح لاہور اورنج لائن میٹرو کی پہلی خاتون ٹرین ڈرائیور بن گئیں،چینی اور پاکستانی ٹرینرز نے ٹرینگ دی ، ترجمان اورنج ٹرین نے بتایا کہ ندا صالح نے مردوں کے شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا، ندا صالح نے پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کر دیا، ندا صالح کا تعلق ایک متوسط گھرانے سے، محنت سے خوابوں کو حقیقت بنایا، اعلیٰ تعلیم یافتہ ندا صالح نے جدید میٹرو ٹریننگ مکمل کی، ندا صالح نے اورنج لائن میٹرو میں باقاعدہ ٹرین ڈرائیونگ کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔