پاکستان اور ترکیہ بھائی چارے کے لازوال بندھن میں بندھے ہیں، عبدالعلیم خان

انقرہ(آئی این پی ) وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان اور ترک وزیر ٹرانسپورٹ و انفرااسٹرکچر عبدالقادر اورالوغلو کے درمیانترکیہ میں جاری کوپ اکتیس فورم کے سائیڈ لائنز پر اہم ملاقات ہوئی ہے۔ ترک وزیر ٹرانسپورٹ و انفرااسٹرکچر عبدالقادر اورالوغلو کا وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ دوستانہ ماحول میں خوشگوار جملوں کا تبادلہ ہوا۔اس موقع پر وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ ترک وزیر ٹرانسپورٹ کو اپنا بھائی سمجھتا ہوں۔ پاکستان اور ترکیہ دوستی اور بھائی چارے کے لازوال بندھن میں بندھے ہوئے ہیں۔ ترکیہ سے دوطرفہ تعاون اور باہمی تعلقات کے فروغ کے خواہاں ہیں۔ عبدل قادر اور الوغلو بولے ان کے دل میں دورہ پاکستان کی خوشگوار یادیں آج بھی تازہ ہیں۔عبدالعلیم خان اور عبدالقادر اورالوغلو نے کوپ 31 فورم سے لاجسٹکس کے شعبے میں پاکستان اور ترکیہ کے لئے مثبت نتائج کی توقع کا اظہار کیا۔ کہا انفرااسٹرکچر کی مضبوطی اور دیرپا اقدامات کے لئے ایک دوسرے کے تجربات سے مستفید ہوں گے۔ دونوں وزرا کے درمیان خطے کی موجودہ صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔ وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے فورم میں شاندار میزبانی پر ترک ہم منصب کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنمائوں نے انفرااسٹرکچر کی مضبوطی کیلئے باہمی تجربات سے مستفید ہونے پر اتفاق کیا۔