پاکستان عمان دوستی‘ بھائی چارے کے رشتوں میں بندھے ہیں:آصف زرداری

  تعلقات ہر گزرتے سال کے ساتھ مضبوط ہو رہے ہیں:عمان کے قومی دن پر سلطان ہیثم بن طارق کے نام پیغام 
 اسلام آباد (آن لائن) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے سلطنتِ عمان کے قومی دن کی مناسبت سے سلطان ہیثم بن طارق کے نام خصوصی پیغام میں پاکستان اور عمان کے برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ صدرِ پاکستان نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان اور عمان دیرینہ دوستی، اعتماد اور بھائی چارے کے رشتوں میں بندھے ہیں اور دونوں ممالک کے تعلقات ہر گزرتے سال کے ساتھ مضبوط ہو رہے ہیں۔صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ عمان کی ترقی اور خوشحالی، سلطان ہیثم بن طارق کی دانشمندانہ قیادت کا روشن ثبوت ہے۔ انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ مستقبل میں پاکستان اور عمان کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزید گہرے ہوں گے اور باہمی تعاون خطے کے امن و استحکام میں اہم کردار ادا کرے گا