لاہور(کرائم رپورٹر)مصری شاہ کے علاقے میں کام کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے مزدور جاں بحق ہوگیا پولیس کے مطابق مصری شاہ فیض باغ میں کام کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے 65سالہ محد ذاکر جاں بحق ہوگیامتوفی کی شناخت 65 سالہ محمد ذاکر کے نام سے ہوئی، متوفی تحصیل عارف والا ضلع پاکپتن کا رہائشی تھا، پولیس نے کارروائی کے بعد لاش کو قبضہ میں لیکر مردہ خانے میں منتقل کرکے مزید کارروائی شروع کردی