دادو(آئی این پی ) سندھ کے علاقے دادو میں عدالت میں بھائی کی ضمانت مسترد ہونے کی خبر سنتے ہی نوجوان دل کا دورہ پڑنے سے دم توڑ گیا۔تفصیل کے مطابق دادو میں عدالتی احاطے میں ایک نوجوان دل کے دورے سے جاں بحق ہوگیا، متوفی عبدالواحد اپنے بھائی کی ضمانت کیلئے فورٹ ایڈیشنل سیشن عدالت دادو آیا تھا۔ذرائع نے بتایا عدالت نے بھائی کی ضمانت مسترد کر دی، جس کے بعد عبدالواحد کی حالت خراب ہو گئی، اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، لیکن وہاں پہنچنے پر نوجوان نے دم توڑ دیا۔پولیس نے کہا کہ واقعے کی تفصیلات معلوم کی جا رہی ہیں اور اسپتال کی جانب سے بھی ابتدائی رپورٹ طلب کی گئی ہے۔