دلہن شادی کے دن دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

 گہلن ہٹھاڑ الہٰ آبادکی اللہ رکھی کی بارات کیساتھ آتے طبیعت خراب ہوئی 
 سسرال کے گھر پہنچنے سے قبل ہی چل بسی، میت واپس پہنچی تو کہرام مچ گیا 
الہٰ آباد (خصوصی رپورٹ)دلہن شادی کے دن دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگئی۔ الہٰ آباد کے نواحی گاؤں گہلن ہٹھاڑ کے رہائشی لطیف کی بیٹی 20سالہ اللہ رکھی کی بارات گزشتہ روز لاہور سے گہلن ہٹھاڑ آئی دلہا اپنی دلہن کو لیکر بارات کے ہمراہ واپس لاہور گھر جا رہا تھا کہ راستے میں اسکی طبیعت خراب ہو گئی اور اس نے پانی مانگا ، بعدازاں وہ سسرال کے گھر پہنچنے سے قبل ہی زندگی ہارگئی، اسکی میت واپس اپنے گھر گہلن ہٹھاڑ پہنچنے پر گاؤں میں کہرام مچ گیا ہر آنکھ اشکبار تھی۔ نماز جنازہ میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی ،اسے آبائی قبرستان میں سوگواروں کی موجودگی میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔