ملزمان ہنجروال نیاز بیگ کے علاقہ میں منشیات کا زہر فروخت کرتے تھے:ایس پی ڈاکٹر محمد عمر
لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر کی زیرنگرانی منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے تھانہ ہنجروال کی چوکی نیاز بیگ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 منشیات فروش کوگرفتار کر لیا پولیس کے مطابق ملزمان کو خفیہ اطلاع پر ہفتہ بازار والی گراؤنڈ کے قریب سے گرفتار کیا گیا، ملزمان ناظم اور داؤد سے مجموعی طور پر 2 کلو 220 گرام چرس برآمد کی گئی ایس پی اقبال ٹائون ڈاکٹر محمد عمر کے مطابق ملزمان ہنجروال نیاز بیگ کے علاقہ میں منشیات کا زہر فروخت کرتے تھے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کے لئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیاایس پی ڈاکٹر محمد عمر نے چوکی انچارج نیاز بیگ ادریس احمد اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمرکا کہنا تھا کہ منشیات فروشوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی