منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ

 قربان عرف بالو ، فیصل،عرفان  سکیموں، پارکوں، اور دیگر مقامات پر منشیات فروخت کرتے تھے :یس پی ڈاکٹر محمد عمر 
لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر کی زیرنگرانی منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیاہنجروال پولیس نے2 اقبال ٹاؤن پولیس نے1 منشیات فروش کوگرفتار کر لیا پولیس کے مطابق ہنجروال پولیس نے قربان عرف بالو کو گلشن ٹاؤن قبرستان سے فیصل کو خیابان قائد سے گرفتار کیا اقبال ٹاؤن پولیس ملزم عرفان کو گلشن اقبال پارک سے گرفتار کیاایس پی ڈاکٹر محمد عمر کے مطابق ملزمان سکیموں، پارکوں، اور دیگر مقامات پر منشیات فروخت کرتے تھے ملزمان سے مجموعی طور پر2 کلو چرس اور آدھا کلو آئس برآمد کی گئی قربان عرف بالو، فیصل اور عرفان کے خلاف مقدمات درج کرکیمزید انٹیروگیشن کے لئے  انویسٹی کے حوالے کر دیا گیاایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر نے ہنجروال اور اقبال ٹاؤن پولیس کو شاباش دی  آئس اور منشیات فروشوں کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے