وزٹ ویزایاسفرکامعقول جوازنہ دینے والے نوجوانوں کوآف لوڈکیاجائیگا،2ایجنٹ گرفتار
لاہور (آئی این پی )لیبیا اوریونان میں مسلسل کشتی حادثوں میں متعدد پاکستانیوں کی ہلاکت کے بعدوزیراعظم کی ہدایت پرایف آئی اے نے ائیر پورٹس پر پنجاب کے چند اضلاع کے مخصوص شہروں کے جوانوں کی پروفائلنگ شروع کردی۔ایف آئی کے حکام کے مطابق منڈی بہائوالدین،سیالکوٹ اورگوجرانوالہ کے نوجوانوں کی پروفائلنگ شروع کر دی گئی ہے،پہلی بار،وزٹ ویزایاسفرکامعقول جوازنہ دینے والے نوجوانوں کوآف لوڈکیاجائیگا،دوسرے ملک جاکریورپ میں غائب ہونے کاشبہ ہوگاوہ بھی آف لوڈ ہوں گے۔دوسری جانب ایف آئی اے کی ملک بھر میں انسانی سمگلرز کیخلاف کارروائی جاری ہیں،ایف آئی اے نے افغان شہریوں کوجعلی پاکستانی پاسپورٹ پراٹلی بھجوانے میں ملوث2ایجنٹ گرفتار کرلیا ہے۔