ہمیں امید ہے آخر کار یہ مذاکرات نتیجہ خیز ثابت ہوں گے:ترجمان دمتری پیسکوف کی گفتگو
ماسکو(آئی این پی )روسی صدارتی محل کریملن کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہم پاکستان کے بہت شکرگزار ہیں اور مذاکرات کیلئے سازگارماحول پیدا کرنے میں پاکستانی کردار کو سراہتے ہیں، ہمیں امید ہے کہ آخر کار یہ مذاکرات نتیجہ خیز ثابت ہوں گے۔ کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے بھارتی نشریاتی ادارے این ڈی ٹی وی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم پاکستان کے بہت شکر گزار ہیں اور مذاکرات کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ آخرکار یہ مذاکرات نتیجہ خیز ثابت ہوں گے۔