مسجد نبوی میں ایک ہفتے کے دوران 50 لاکھ سے زائد زائرین کی آمد

 مدینہ منورہ(آئی این پی ) مسجد نبوی میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران 50لاکھ 32ہزار سے زائد نمازیوں اور زائرین نے حاضری دی، جبکہ 5لاکھ 49ہزار سے زیادہ افراد نے روضہ رسول ﷺ کی زیارت کی۔حرمین شریفین کے امور کی دیکھ بھال کرنے والی جنرل اتھارٹی کے مطابق2لاکھ 69ہزار 238افراد نے ریاض الجنہ میں نوافل ادا کیے۔ زائرین کی سہولت کے لیے مختلف زبانوں میں ترجمے کی خدمات 10 ہزار 302 افراد کو فراہم کی گئیں۔