ماہی گیروں کو لاہور میں واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا، ذرائع
کراچی (آئی این پی )کراچی کی لانڈھی ڈسٹرکٹ جیل ملیر میں قید 22بھارتی ماہی گیروں کو جمعہ کی صبح رہا کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق بھارتی ماہی گیروں کو لاہور میں و اہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔بھارتی ماہی گیروں کو صبح 9بجے ملیر لانڈھی ڈسٹرکٹ جیل سے رہا کر کے ایدھی فائونڈیشن کے حوالے کیا گیا،جنہیں ایدھی فائونڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کے توسط سے بس کے ذریعے لاہور روانہ کیاگیا۔ذرائع نے بتایا کہ ماہی گیروں کی کراچی سے لاہور کے واہگہ بارڈر تک منتقلی کے اخراجات ایدھی فائونڈیشن برداشت کررہی ہے۔ جیل سے رہائی کے وقت ماہی گیروں کو اخراجات کی معقول رقم سمیت تحائف بھی دیے گئے۔