سمندری طوفان کے بعد لاپتاامیر حمزہ ،دبلو،حسین ،ہارون ،سدھیر ،صدیق،رحمان بھارتی جیل میں قید ہیں،رہا ماہی گیر مشتاق نے تصدیق کردی
کراچی (آئی این پی ) 1999سے لاپتا 7ماہی گیروں کا بھارتی جیل میں قید ہونے کا انکشاف سامنے آیا، رہا ماہی گیرمشتاق نے دیگر7کی بھارتی جیل میں قید ہونے کی تصدیق کی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق 1999کے سمندری طوفان کے بعد ریڑھی گوٹھ کے7لاپتا ماہی گیروں کی 25سال سے بھارتی جیل میں قید ہونے کی تصدیق ہوگئی۔امیر حمزہ ،دبلو،حسین ،ہارون ،سدھیر ،صدیق،رحمان بھارتی جیل میں قید ہیں۔ اہلخانہ نے بتایا کہ بھارتی جیل سے رہا ماہی گیر مشتاق نے دیگر 7کی بھارتی جیل میں قید ہونے کی تصدیق کی ہے۔قیدیوں کے بھائی نواز نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ اپنے پیاروں کو 25سال سے تلاش کررہے ہیں۔ماہی گیر رہنمایونس خاصخیلی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ماہی گیروں کی رہائی کے انتظامات کرے۔واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت ہرسال یکم جنوری اور یکم جولائی کو قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کرتے ہیں، قیدیوں کی فہرست کا تبادلہ قونصلر رسائی کے معاہدے کے تحت ہوتا ہے۔