اسلام آباد(آئی این پی ) پی ٹی آئی رہنمائوں نے اپوزیشن اتحاد کیلئے مولانا فضل الرحمن کے تین مطالبات بانی پی ٹی آئی تک پہنچادیئے اور جے یوآئی پر اعتبار نہ کرنے کا مشورہ دیا۔ میڈیارپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے اپوزیشن اتحاد کیلئے مولاناکے مطالبات پر تحفظات کا اظہار کردیا۔ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان کے تین مطالبات پی ٹی آئی رہنمائوں نے عمران خان تک پہنچائے، مولانا نے اپوزیشن اتحاد کی سربراہی، کے پی حکومت میں شمولیت اور مائنس پی ٹی ایم کا مطالبہ کیا۔پی ٹی آئی رہنمائوں نے دو بار بانی سے ملاقاتوں میں مشاورت کی، چند رہنمائوں نے 26 ویں ترمیم پر ووٹ دینے پر عمران خان کو جے یو آئی پر اعتبار نہ کرنے کا مشورہ دیا۔چھبیس ویں ترمیم کی حمایت کرنے پر عمران خان نے مولانا کو تاحال کوئی جواب نہیں دیا ہے