مولانا فضل الرحمن سے تحفظات پر بات ہو رہی ہے:عرفان صدیقی

مشترکہ اجلاس  میں  امکانی طور پر ایک متفقہ بل لانے میں کامیاب ہوجائیں گے:سینیٹر
اسلام آباد (آئی این پی)حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے  مدارس بل معاملہ اب حل کے قریب ہے، مولانا فضل الرحمان سے ان کے تحفظات پر بات ہو رہی ہے۔صحافیوں  سے گفتگو میں عرفان صدیقی نے کہا کہ کل ہمارا جوائنٹ سیشن ہے، امکانی طور پر ایک متفقہ بل لانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ مدارس بل کا معاملہ اب حل ہونے کے قریب ہے، مولانا سے ان کے تخفظات پر بھی بات ہو رہی ہے، دیگر علما کرام سے بھی بات ہورہی ہے۔ن لیگی سینیٹر نے مزید کہا کہ ہمیں نہیں معلوم کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ترجیحات کیا ہوں گی، نہیں معلوم وہ کس حد تک دوسرے ممالک میں مداخلت کریں گے۔