پاکستان پر واشنگٹن کا کوئی دبائو ہے‘ نہ قبول کیا جائے گا:اسحاق ڈار

دہشت گرد تنظیموں کو لگام  دینے کے لئے  افغان عبوری حکومت پر دباو ڈالتے رہیں گے:صحافیوں سے گفتگو 

واشنگٹن (آن لائن) نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے  پاکستان پر واشنگٹن کا کوئی دباؤ ہے اور نہ ہی دباؤ ڈالے جانے پر اسے قبول کیا جائے گا۔ دونوں ممالک کے درمیان ا چھے تعلقات  ہیں ۔  اپنے دورہ امریکہ کے اختتام پر وطن  واپسی سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کے دورے کے دوران ٹرمپ انتظامیہ کے حکام سے ان کا کوئی سرکاری رابطہ نہیں تھا۔ انہوں نے کہا  او آئی سی ممالک کے وزرائے خارجہ کی کونسل کا ایک غیر معمولی اجلاس 7 مارچ کو جدہ میں منعقد ہوگا، جس میں خاص طور پر فلسطینی عوام کی منتقلی سے متعلق حالیہ امریکی تجاویز کی روشنی میں، غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے سرحد پار حملوں میں اضافے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بارہا عبوری افغان حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ دہشت گرد تنظیموں کو لگام دے اور اس معاملے پر ان پر دباؤ ڈالتا رہے گا