سائٹ نیشنل ہائی وے پر دو کاروں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں چھ سالہ بچی تبسم بابر جاں بحق ہو گئی جبکہ 5 خواتین سمیت 8 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
حادثہ بھولاری کے قریب پیش آیا اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق زخمیوں میں علی بابر، نزاکت اور ماروی بھی شامل ہیں، جن میں سے تین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور پولیس نے شہریوں سے کہا ہے کہ ہائی ویز پر رفتار محدود رکھیں اور حفاظتی اقدامات پر عمل کریں۔