ماسکو: روسی فوجی اعلیٰ افسر کار بم حملہ میں ہلاک

ماسکو: روسی فوجی اعلیٰ افسر کار بم حملہ میں ہلاک

ماسکو میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک کار بم دھماکے کے نتیجے میں روسی فوج کے ایک اعلیٰ افسر، لیفٹیننٹ جنرل فانیل سرواروف، ہلاک ہو گئے ہیں۔

 یہ واقعہ ماسکو کے جنوب میں واقع ایک علاقے میں پیش آیا، جہاں دھماکہ خیز مواد سے بھرپور گاڑی کے پھٹنے سے جنرل سرواروف جاں بحق ہو گئے۔پولیس اور انویسٹی گیشن ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں ہیں اور تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق، دھماکے میں استعمال ہونے والا دھماکہ خیز آلہ گاڑی کے نیچے نصب کیا گیا تھا۔ جنرل سرواروف آپریشنل ٹریننگ ڈائریکٹوریٹ کے سربراہ تھے، جو روسی مسلح افواج کے اہم شعبہ سے تعلق رکھتے ہیں۔

تحقیقات کے دوران ایک اہم امکان یہ بھی سامنے آیا ہے کہ اس حملے میں یوکرینی انٹیلیجنس سروسز ملوث ہو سکتی ہیں، تاہم اس حوالے سے ابھی کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچا گیا ہے اور یوکرین کی طرف سے اس حوالے میں کوئی وضاحت یا ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ حکام نے دھماکے کی جگہ پر جا کر تفصیلی تفتیش شروع کر دی ہے تاکہ حملے کے محرکات اور ذمہ داروں کا سراغ لگایا جا سکے۔یہ واقعہ خطے میں کشیدگی کے بڑھتے ہوئے تناظر میں اہمیت اختیار کر گیا ہے، اور اس کے نتائج و اثرات کے حوالے سے عالمی سطح پر بھی تشویش پائی جا رہی ہے۔