2018میں ریلیز ہونیوالی فلم بوہیمین ریپسوڈی نے دنیا بھر میں 911 ملین جبکہ اوپن ہائیمر نے 977 ملین ڈالر کا بزنس کیا تھا
لاس اینجلس (شوبز ڈیسک) موسیقی کے بے تاج بادشاہ مائیکل جیکسن کی زندگی پر بننے والی بایوپک مائیکل نے عالمی باکس آفس پر ایک ارب ڈالر سے زائد کا بزنس کرکے نئی تاریخ رقم کر دی اور یہ اب تک کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی سوانحی فلم بن گئی ہے۔ ہدایت کار انٹوائن فوکوا کی اس فلم نے 2018 میں ریلیز ہونے والی فلم بوہیمین ریپسوڈی اور کرسٹوفر نولان کی اوپن ہائیمر کو بھی کمائی کے لحاظ سے پیچھے چھوڑ دیا، بوہیمین ریپسوڈی نے دنیا بھر میں 911 ملین ڈالر جبکہ اوپن ہائیمر نے 977 ملین ڈالر کا بزنس کیا تھا۔ فلم میں مائیکل جیکسن کے بھتیجے جعفر جیکسن نے مرکزی کردار ادا کیا ہے جبکہ کم عمر مائیکل جیکسن کا کردار جولیانو کرو ویلدی نے نبھایا ہے دیگر نمایاں اداکاروں میں کولمین ڈومنگو، نیا لانگ اور جیسیکا سولا شامل ہیں۔