ایسا ماحول تخلیق کرنا ہوگا جہاں ہر فرد کو اس کے حقوق ملیں:بیرسٹر امجد ملک

  لاہور(آئی این پی )وائس چیئرپرسن اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب بیرسٹر امجد ملک نے کہا ہے  کہ 10 دسمبر ہمیں انسانوں کو مساوات، آزادی، تحفظ، اور عدلیہ تک رسائی کے حقوق کی ضمانت دیتا ہے۔ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہر انسان کو برابری، انصاف اور آزادی کے ساتھ جینے کا مکمل حق حاصل ہے۔ انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا  انسانی حقوق کے عالمی دن کا مقصد انسانوں کے بنیادی حقوق اور آزادیوں کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے