محسن نقوی کا قومی ٹیم کے ہر کھلاڑی کو 50 لاکھ روپے دینے کااعلان

 لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے انڈر 19 ایشیا کپ جیتنے والی ٹیم کے ہرکھلاڑی کو 50 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔ذرائع کے مطابق انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں کامیابی کے بعد چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کھلاڑیوں سے ملاقات میں ان کا حوصلہ بڑھایا اور ان کے کھیل کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف فاتح ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 50 ، 50 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کھلاڑیوں کا ہر طرح سے خیال رکھنے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔انہوں نے کھلاڑیوں کو یقین دلایا کہ ان کی میڈیکل سمیت ہر ضرورت کو پورا کیا جائیگا۔