پاکستان نے بھارت کے خلاف گروپ میچ میں شکست کا بدلہ لے لیا، اور بھارتی ٹیم کا ٹرافی وصول نہ کرنے کا منصوبہ بھی ناکام بنا دیا ہے۔
ایشین کرکٹ کونسل کے چیئرمین محسن نقوی، جو فائنل کے مہمان خصوصی تھے، نے فاتح ٹیم کو ٹرافی دی۔ یاد رہے کہ 28 ستمبر کو بھی ایشیا کپ کے فائنل کے موقع پر وہ مہمان خصوصی تھے، مگر بھارتی سینئر کھلاڑیوں نے ان سے ٹرافی قبول نہیں کی تھی۔اس بار بھی بھارتی جونیئر کرکٹرز نے پاکستانی کھلاڑیوں سے ہینڈ شیک نہیں کیا، جبکہ بھارتی ٹیم کا ارادہ تھا کہ وہ پاکستانی وزیر داخلہ اور پی سی بی چیئرمین سے ٹرافی وصول نہیں کرے گی۔پاکستانی کرکٹرز نے بھارت کو ایک شرمناک شکست دی اور ان کے اس منصوبے کو خاک میں ملا دیا۔ ایشیا کپ کا کپ ابھی بھی دبئی ہیڈ کوارٹر میں موجود ہے۔