جنگ بندی پر سوالیہ نشان، ایران نے تین خلاف ورزیاں گنوا دیں

جنگ بندی پر سوالیہ نشان، ایران نے تین خلاف ورزیاں گنوا دیں

ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا کہ حالیہ جنگ بندی اور مجوزہ مذاکرات میں کم از کم تین اہم نکات کی خلاف ورزی ہو چکی ہے، جس سے مذاکرات غیر مؤثر اور غیر معقول دکھائی دیتے ہیں۔
ان خلاف ورزیوں میں شامل ہیں: ایران کی فضائی حدود میں ڈرون دراندازی، یورینیئم افزودگی کے حق کو تسلیم نہ کرنا، اور لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزی۔قالیباف نے کہا کہ بنیادی اعتماد مجروح ہونے کے باعث دو طرفہ جنگ بندی اور مذاکرات کا عمل مؤثر نہیں ہو سکتا۔لبنان میں صورتحال تشویشناک ہے، جہاں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملے جاری ہیں؛ صرف ایک دن میں 254 افراد جاں بحق اور 1165 سے زائد زخمی ہوئے۔تجزیہ کاروں کے مطابق ایران کے اس سخت مؤقف کے بعد سفارتی عمل مزید پیچیدہ اور خطے میں کشیدگی کے کم ہونے کے امکانات متاثر ہو سکتے ہیں۔