اسرائیل نے لاطینی کارڈینل کو ہولی چرچ میں داخلے سے روک دیا

 پہلی بار ہوا کہ ہولی چرچ سربراہان کو پام سنڈے کی دعائیہ تقریب سے روکا گیا
تل ابیب(آئی این پی )اسرائیل نے مقبوضہ بیت المقدس میں لاطینی کارڈینل کو ہولی چرچ میں داخلے سے روک دیا۔ غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کارڈینل پیئر باتیستا پام سنڈے کی دعائیہ تقریب کے لیے ہولی چرچ جا رہے تھے  کہ اسرائیلی پولیس نے کارڈینل پیئر اور کیتھولک چرچ کے سرپرست پادری فراسسکو لیلپو کو چرچ میں جانے سے روکا۔کیتھولک چرچ کی جانب سے  اسرائیلی پولیس کے اقدام پر مذمتی بیان جاری کیا گیا۔بیان میں کہاگیا کہ صدیوں میں پہلی بار ہوا کہ ہولی چرچ کے سربراہان کو پام سنڈے کی دعائیہ تقریب سے روکا گیا