کراچی (آئی این پی )کراچی میں مہنگائی کی ستائی عوام کیلئے خوشخبری، ایل پی جی کی قیمت 10 روپے کم ہوکر290 روپے کلو ہو گئی ۔ایل پی جی کی قیمت میں دس روپے کمی کے باوجودشہریوں نے اوگرا کے مقرر کردہ 209 روپے فی کلو نرخ پر فروخت کا مطالبہ کیا ہے ۔واضح رہے کہ اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت 209 روپے فی کلو مقرر کر رکھی ہے۔