آسٹریلیا، فیس بک اور انسٹاگرام سمیت سوشل میڈیا کے 47 لاکھ اکائو نٹس بند

سڈنی (آئی این پی)آسٹریلیا میں سولہ سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کے بعدفیس بک اور انسٹاگرام سمیت سوشل میڈیا کے 47 لاکھ اکائو نٹس بند کردئیے گئے۔غیر ملکی میڈیارپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو ہدایت دی گئی ہے کہ کم عمرصارفین کے اکائو نٹس فوری ختم کیے جائیں،اس اقدام کے بعد مختلف پلیٹ فارمز پر مجموعی طور پر 47 لاکھ اکائو نٹس بند کر دئیے گئے۔آسٹریلیا دنیا کا پہلا ملک ہے جس نے سولہ سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی عائد کی ہے۔دوسری جانب میڈرڈ کی جانب سے سوشل میڈیا پر پابندیوں کی تجویز کے بعد ایلون مسک نے سپین کے وزیر اعظم کو ظالم قرار دے دیاہے،ایلون مسک نے سوشلسٹ ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز کو 16 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر نئی پابندیاں متعارف کروانے پر ظالم اور عوام کا غدارقرار دیا ہے