سوات(آئی این پی ) ملک کے شمالی اور شمال مغربی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔سوات، بونیر، چترال، آزاد کشمیر اور دیگر علاقوں میں زلزلے کی شدت 4.9 ریکارڈکی گئی، امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز پاکستان، افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔فوری طور پر کسی جانی ومالی نقصان کے حوالے سے کوئی اطلاع نہیں ملی، زلزلے کی گہرائی 220 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔